لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جُزوی طور پر بحال کیاگیا جس کے تحت لاہور ائیرپورٹ آنے والی 15 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میلان سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 720 کا رُخ موڑ دیا گیا ہے۔ جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 760 کا رُخ بھی موڑ دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران ، دوحہ، ابوظہبی اور کویت سے انے والی پروازوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔جبکہ استنبول سے آنے والی پرواز پی کے 714 ، اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 651 اور کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 302 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔ کراچی سے پہلی پرواز پی کے 304 سہ پہر 4 بج کر 45 منٹ پر لینڈ کرے گی۔ لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 305 شام 6 بجے روانہ ہو گی۔پی کے 306 اور پی کے 307 بھی شیڈول کے مطابق آپریٹ کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں خبر موصول ہوئی تھی کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد معطل ہونے والے فلائٹ آپریشن کو بحال کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ تمام فضائی کمپنیوں کو بھی فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشل فلائٹس کو ری شیڈول کیا گیا ہے اور مسافروں کی ہدایت کی گئی کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل 0215 ہیلپ لائن پر کال کرکے معلومات حاصل کرلیں۔یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیے تھے تاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ روز اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کےائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کیے جبکہ ملتان ائیرپورٹ پرفلائٹ آپریشن اب بھی معطل ہے جو 4 مارچ کو دوپہر ایک بجے بحال ہوگا۔
The post جنگ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔۔۔ لاہور آنے والی 15 پروازوں کا رُخ اچانک موڑ دیا گیا appeared first on Urdu News.