جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز میں سارک وزرائے خارجہ کا اجلاس ، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج شاہ محمود قریشی سے کنّی کترا کر نکل گئیں

نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز میں سارک وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میں ملاقات نہ ہوسکی اور نہ شیک ہینڈ کیا گیا ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق نیویارک میں جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز میں سارک وزرائے خارجہ میں ملاقات ہوئی ، اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میں ہینڈ شیک ہوا اور نہ رسمی ملاقات ہوسکی ۔
بھارتی وزیر خارجہ اپنا بیان دیکر اجلاس سے چلی گئیں ۔ سشما سوراج صرف آدھا گھنٹہ اجلاس میں موجودرہیں جبکہ انہوں نے بھارتی میڈیا سے بھی کوئی بات نہیں کی اور بھارتی میڈیا ان کا انتظار کرتا رہ گیا ۔ اس موقع پر ایک پاکستانی نجی ٹی وی کے نمائندے نے جب سشما سوراج سے سوال کیا کہ کیا پاک بھارت جھگڑے اب سارک میں لائے جا رہے ہیں تو سشما سوراج کا کہنا تھا کہ میں یہاں لڑنے کے لئے نہیں آئی ہوں ۔
The post جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز میں سارک وزرائے خارجہ کا اجلاس ، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج شاہ محمود قریشی سے کنّی کترا کر نکل گئیں appeared first on Urdu News.