اسلام آباد(نیو زڈیسک)پشاور میں منعقدہ فاٹاٹیم کی جانب سے کھیلنے والی باصلاحیت خاتون کرکٹرجمائماآفریدی نے کہاہے کہ انہیں کرکٹ کیساتھ جنون کی حد تک شوق ہے فاسٹ بائولنگ کرنے والی17سالہ جمائماکا کہناہے کہ کرکٹ کیساتھ ان کا جنون کی حد تک شو ق ہے انکی خواہش ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کر سکیں، خواتین ٹی ٹونٹی لیگ نے مجھے آگے بڑھنے کیلئے راہ ہموار کر دی ہے۔
ان خیالات کا ظہار انہوںنے پشاور میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔جمائمہ آفریدی نے کہاکہ قبائلی خواتین بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہیں چاہے وہ کھیل کا میدان ہو یا تعلیم کا شعبہ لیکن بدقسمتی سے ان کو بہتر سہولیات اور مواقع میسر نہیں جس کی وجہ سے وہ ہر میدان میں پیچھے رہ جاتی ہیںوہ جس علاقے سے تعلق رکھتی ہیں وہاں کرکٹ کھیلنا لڑکی کیلئے ناممکن ہے اور اپنے گھر سے نکل کر شہر میںکسی لیگ میں شرکت کرنا مشکل ہوتاہے لیکن والد کی سپورٹ اور محنت کے باعث یہ خواب اب حقیقت کا روپ اختیار کر چکا ہے انہیں بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے اور یہ شوق شاہد آفریدی کو دیکھ کرپیداہوا۔
اور ان ہی کی طرح جارحانہ کرکٹر بننا چاہتی ہوں۔جمائمہ آفریدی نے کہاکہ میں نے کبھی کسی گرائونڈمیں کرکٹ سیکھنے کی کوئی ٹریننگ نہیں کی اور نہ کبھی کسی کوچ سے باقاعدہ تربیت حاصل کی بلکہ اپنے گھر میں اپنے والد سے کرکٹ کی تربیت حاصل کی،وہ اپنے والدکو ہر رکاوٹ کے خلاف ایک ڈھال سمجھے ہیں بلکہ ان کے کرکٹ کے کوچ بھی ہیں تاہم وہ کوئی پیشہ ور کھلاڑی نہیں رہے ہیں،انکاکہناتھاکہ میرا مقصد روٹیاں پکانا نہیں ہے، روٹیاں پکانا تو بعد میں بھی سیکھا جا سکتاہے لیکن کرکٹر بننے کا ایک خاص وقت ہوتا ہے اور میری کوشش ہے کہ میری پہلی ترجیح کھیل ہو کیونکہ میں اسی کھیل میں اپنا نام بنانا چاہتی ہوں۔
The post جمائما آفریدی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا 17سالہ جمائما آفریدی، جس نے پاکستانی کرکٹ میں دھوم مچادی ، جمائماکون ؟ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی appeared first on Urdu News.