جلدی پہنچو میرے گھر میں کوئی ہے۔۔۔مراد سعید کے گھر میں نامعلوم افرادگھس گئے ، پولیس پہنچی تو وہاں کون ملا؟اپوزیشن پر گرجنے برسنے والے وزیرخود دیکھ کر شرم سے پانی پانی ہو گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جلدی پہنچو ، میرے گھر میں کوئی داخل ہو گیا، وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی کال پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، گھر میں داخل ہونے پر پتہ چلا کہ وزیر موصوف شرارتی بندروں کو نامعلوم مسلح افراد قرار دیتے رہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات کے مطابق کی کال پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
مراد سعید نے پولیس کو کال کر کے کہا کہ میرے گھر میں کچھ نامعلوم افراد داخل ہو گئے ہیں، پولیس جب مراد سعید کے گھر پہنچی تو چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ نامعلومافراد نہیں بلکہ بندر نکلے۔ پولیس کی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ کیونکہ مراد سعید کا گھر منسٹر انکلیو میں ہے اور یہ علاقہ جنگل کے ساتھ لگتا ہے تو کچھ شرارتی اور بہادر بندر وزیر موصوف کے گھر میں داخل ہو گئے تھے جس سے اسمبلی میں اپوزیشن پر گرجنے اور برسنے والے مراد سعید ڈر گئے اور انہوں نے فوراََ پولیس کو کال کر دی کہ میرے گھر میں نامعلوم افراد داخل ہو گئے ہیں۔
The post جلدی پہنچو میرے گھر میں کوئی ہے۔۔۔مراد سعید کے گھر میں نامعلوم افرادگھس گئے ، پولیس پہنچی تو وہاں کون ملا؟اپوزیشن پر گرجنے برسنے والے وزیرخود دیکھ کر شرم سے پانی پانی ہو گئے appeared first on Urdu News.