جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے لڑکی کی تصاویر اور دیگر مواد شئیر کرنے پر سہیلی کو گرفتار کر لیا گیا

پشاور میں جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے لڑکی کی تصاویر اور دیگر مواد شئیر کرنے پر سہیلی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے ایک لڑکی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر دوست کی تصاویر اور دیگر مواد شیئر کرنے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ متاثرہ لڑکی کی پڑوسن اور دوست ہے اور فیس بک پر جعلی آئی ڈی کے ذریعے تصاویر شیئر کرنے پر لڑکی کی منگنی بھی ٹوٹ گئی ۔ خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پشاور میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے جعلی آئی ڈی کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں پشتو گلوکارہ منیبہ شاہ کو گرفتار کیا تھا ۔
The post جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے لڑکی کی تصاویر اور دیگر مواد شئیر کرنے پر سہیلی کو گرفتار کر لیا گیا appeared first on Urdu News.