لاہور(ویب ڈیسک) حکومت نے 21 نومبر بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ لاہور سمیت ملک بھر میں جشن آمد رسول ﷺ کے سلسلے میں 21نومبر کو عام تعطیل ہو گی۔ وفاقی، صوبائی، خود مختار اور ضلعی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے ادارے ،عدالت عظمی، عدالت عالیہ ، ماتحت عدالتیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ، کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر جشن عید میلاد النبی ﷺکے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
The post جشن میلادالنبیؐ کے موقع پرتعطیل ہوگی یانہیں ؟اعلان ہوگیا appeared first on Urdu News.