جسٹس ثاقب نثار نے آسیہ بی بی کیس کے بعد خادم رضوی کیساتھ کیا کرنے جارہے ہیں ، خبر نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد (مانٹرینگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے ردعمل میں توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کیخلاف مظاہروں میں عوام کے جان و مال کے نقصان اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مظاہروں کے دوران تین دن میں نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 30 اکتوبر کو فیصلہ سناتے ہوئے آسیہ بی بی کو بری کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے ملک بھر میں احتجاج مظاہرے کئے۔ان مظاہروں کے دوران متعدد موٹر سائیکلوں، رکشوں، گاڑیوں، بسوں اور پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا اور ملک بھر کے بڑے شہروں کی اہم شاہراہیں بھی بند رہیں۔
The post جسٹس ثاقب نثار نے آسیہ بی بی کیس کے بعد خادم رضوی کیساتھ کیا کرنے جارہے ہیں ، خبر نے سب کو ہلا کر رکھ دیا appeared first on Urdu News.