جرمنی کو ہنرمند افراد کی تلاش ، تارکین وطن کو ملازمت تلاش کرنے کیلئے 6 ماہ کا ویزہ جاری کیا جائے گا

مستقبل میں پیشہ ور افراد کو جرمنی میں ملازمتیں تلاش کرنے کے لیے 6 ماہ کے ویزے جاری کیے جائیں گے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس طرح جرمن حکومت ملک میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پیشہ ور کارکنوں کی کمی پوری کرنا چاہتی ہے ۔ تاہم ملازمت کا یہ ویزہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندگان کو اپنی تعلیمی اسناد کے ساتھ ساتھ جرمن زبان پر مناسب دسترس کا لازمی سرٹیفیکیٹ بھی پیش کرنا ہو گا ۔ جرمن حکومت کی طرف سے مستقبل میں سیاسی پناہ اور ملازمت کی تلاش میں جرمنی آنے والے مہاجرین کے کوٹے کو الگ الگ رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے ۔
The post جرمنی کو ہنرمند افراد کی تلاش ، تارکین وطن کو ملازمت تلاش کرنے کیلئے 6 ماہ کا ویزہ جاری کیا جائے گا appeared first on Urdu News.