اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد دے دی ہے جس کے ملنے کی سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی تصدیق کردی اوراب جاپان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سےملاقات کےد وران جاپانی سفیر نے زراعت ،تجارت اور دیگرشعبوںمیں تعاون کی یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سےپاکستان میں تعینات جاپان کےسفیرتاکاشی کورائےنے ملاقات کی ہے جس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان پاکستان اور جاپان کے تعلقات کےفروغ سےمتعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کااقتصادی اورتجارتی تعلقات کومزیدمستحکم کرنےپراتفاق کیاگیاہے ۔ جاپان کےسفیرنے وزیرخارجہ کو یقین دہانی کرائی کہ زراعت،تجارت ودیگرشعبوں میں تعاون کیاجائے گا۔ اس پر شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ سائنس،ٹیکنالوجی میں جاپانی مہارت سےاستفادہ کریں گے۔ یادرہے کہ اس سے قبل پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب سے خوشخبری آئی تھی کہ امداد کے ایک ارب ڈالرموصول ہوگئے ہیں جس کے بعد بینکوں کے ذخائر چھ ارب پینتیس کروڑ ڈالر جبکہ سٹیٹ بینک کے ذخائر آٹھ ارب اڑتالیس کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایاکہ
سعودی عرب نے چھ ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان کیاتھاجس میں سے ایک ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں جبکہ دو ارب ڈالر آئندہ دوسے تین ماہ میں وصول ہوں گے ۔ معاشی ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب سے امداد ملنے کے بعد سٹاک مارکیٹ کی صورتحال بہتر اور ڈالر کی قدر میں کمی آئے گی جس کی وجہ سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قابوپانے میں بھی مدد ملے گی ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو گزشتہ حکومت کی خراب معاشی پالیسوں کے باعث مالی بحران کا سامنا ہے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔
The post جاپان نے زراعت ، تجارت اور دیگرشعبوں میں تعاون کی پاکستان کو یقین دہانی کرادی appeared first on Urdu News.