کینبر(ویب ڈیسک) بگ بیش میچ میں جارج بیلی کے چھکےنے بچے کو اسپتال پہنچادیا۔بگ بیش میچ میں ہوبارٹ ہوریکینز کے جارج بیلی کے چھکے نے بچے کو اسپتال پہنچادیا، ان کے شاٹ پر گیند سیدھی بچے کو لگی، جس پر کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ٹیم ڈاکٹر فوراً بچے کی مدد کو پہنچے جو گہری چوٹ سے بچ گیا۔اننگز بریک میں بیلی نے اس بچے کو اپنے گلوز جبکہ سڈنی سکسرز کے بولر ڈینیئل سیمز نے دستخط شدہ شرٹ دی، بعد ازاں بچے کو احتیاط کے طور پر اسپتال بھی معائنے کیلیے لے جایا گیا۔
The post جارج بیلی کے چھکے نے بچے کوہسپتال پہنچادیا appeared first on Urdu News.