نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر میدان میں واپس آنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق 30 اکتوبر کو ماں بننے والی ثانیہ مرزا نے دو روز قبل اپنی 32ویں سالگرہ بیٹے اذہان ، شعیب ملک اور اہل خانہ کے ساتھ منائی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی فٹنس بحال کرنا شروع کر دی ہے۔“
اور اس حوالے سے جب انہوں نے جم سے اپنی تصویر شیئر کی تو دیکھنے والے خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔انہوں نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” اس وقت ایسی خوشی محسوس ہورہی ہے جیسے کوئی بچہ ٹافی کی دکان میں داخل ہونے کے بعد کرتا ہے۔مجھے کبھی نہ کبھی جم کی شروعات کرنا تھی تو سوچا کیوں نہ اپنی سالگرہ کے فوری بعد ہی شروع کردوں۔“
The post ثانیہ مر زا سے انتظار نہ ہو سکا بچے کی پیدائش کے16 روز بعد ہی ایسی جگہ پہنچ گئی کہ جو خواتین سوچ بھی نہیں سکتیں، تصویر سو شل میڈیاپر وائرل appeared first on Urdu News.