حیدر آباد دکن (اردو نیوز) بھارتی ٹینس سٹار اور سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزاکی دوسری شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کرنے لگی۔ نامور فیشن ڈیزائنر انعم مرزا نے گزشتہ برس بھارتی بزنس مین اکبررشید سے علیحدگی اختیار کی تھی اور اب وہ ایک بار پھر شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انعم مرزا سابق بھارتی کرکٹ کپتان اظہرالدین کے بیٹے اسد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گی جبکہ کچھ عرصہ قبل ہی ان کی دوستی ہوئی تھی جو اب محبت میں تبدیل ہوگئی ہے اور اب دونوں رواں سال کے آخر میںرشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔حال ہی میں انعم مرزا نے ’بازار‘ کے نام سے اپنا ایک فیشن آﺅٹ لیٹ متعارف کرایا ہے جس کی برانڈ ایمبسیڈر ثانیہ مرزا ہیں جبکہ ان کی تمام تر توجہ اپنی بہن ثانیہ مرزا کے فیشن آﺅٹ لیٹ پر مرکوز رہتی ہے۔
واضح رہے کہ اسد اور انعم کی جانب سے شادی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی لیکن اسد کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ان دنوں مرزا خاندان کے خاصے قریب ہیں۔

The post ثانیہ مرزا کے گھر دوبارہ خوشی کے شادیانے بجیں گے ؟ appeared first on Urdu News.