نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ہیرو قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کی واپسی پر خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن حقیقی ہیرو ہے،ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس ہمت، عظمت اور بہادری کا مظاہر کیا اس پر سارا بھارت سیلوٹ پیش کرتا ہے، آپ ہمارے سچے ہیرو ہیں۔ قبل ازیں پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد شعیب ملک نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرہ لگایا تھا۔
یاد ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 27 فروری کو ابھی نندن کا طیارہ پاکستان میں گرایا تھا جس کے بعد اسے زندہ گرفتار کیا گیا تھا،بعد ازاں پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا جس میں اس نے خود کو ونگ کمانڈر اور اپنا بیچ نمبر بھی بتایا تھا،ابھی نندن نے پاک فوج کے پروفیشنل ازم کی تعریف کرتے ہوئے اپنی فوج کر مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی اسی نظم و ضبط کے تحت چلیں۔ وزیر اعظم پاکستان نے گزشتہ روز بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا تھا جسکے بعد اسے لاہور واہگہ بارڈر سیکٹر سے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔
بھارت جانے سے قبل ابھی نندن نے کا آخری پیغام سامنے آیا جس میں اپنے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے ابھی نندن کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا لوگوں کے جذبات بھڑکانے کے لیے چھوٹی چھوٹی چیز کو بڑا بنا کر پیش کرتی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاک بھارت کشیدگی کے نتیجے میں بھارتی حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کے رہنما نے وزیر اعلیٰ کرناٹک سے مطالبہ کیا تھا کہ ثانیہ مرزا پاکستانی بہو ہے لہذا اس سے اعزازی عہدہ واپس لیا جائے۔

Welcome back Wing Commander Abhinandan .. you are our HERO in the truest sense.. The country salutes you and the bravery and dignity you have shown #Respect #WelcomeBackAbinandan Jai Hind
— Sania Mirza (@MirzaSania) March 1, 2019

Hamara #PakistanZindabad
— Shoaib Malik (@realshoaibmalik) February 27, 2019

میں نکلا جہاز لیکر ایک موڑ آیا میں اتھے جہاز چھوڑ آیا ۔ اور ہندوستان کو منہ کالا کرا آیا ۔۔۔pic.twitter.com/1Iw4KNd32g
— Aziz Mughal PTI (@azizmughal03) March 1, 2019

The post ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کی وطن واپسی پر خو شی کا اظہار کر تے ہو ئے ابھی نندن کو ہیرو قرار دیدیالیکن جواب میں شعیب ملک بھی خا مو ش نہ رہ سکے شا ندار نعرہ لگا کر اہلیہ کو جواب دیا appeared first on Urdu News.