تھر (این این آئی)تھر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 2 بچے دم توڑ گئے، رواں ماہ ضلع بھر میں غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد 34 ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مٹھی سول ہسپتال میں زیر علاج مزید 2 بچے دم توڑ گئے۔ تھر کے مختلف ہسپتالوں

مٹھی،چھاچھرو اور ڈاھلی میں غذائی قلت کے باعث وبائی امراض کا شکار 74 بچے زیر علاج ہیں۔ادھر ہسپتالوں سے ڈاکٹر، دوائیں، ٹیسٹوں کی سہولت اور لیبارٹریوں میں مشینوں کا فقدان ہے۔ صفائی کا نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا جبکہ بلا خیز گرمی میں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ پر انتظامیہ خاموش دکھائی دی۔

The post تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید 2 بچے دم توڑ گئے appeared first on JavedCh.Com.