تھائی لینڈ کی دوشیزہ اور پاکستانی نوجوان کی فیس بک کی دوستی شادی میں بدل گئی،سوانگ میونسن نے اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ اعظم رکھ لیا

اوکاڑہ (این این آئی) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بننے والی بیشتر دوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہورہی ہیں۔ اوکاڑہ کے اعظم نامی شخص کی دوستی بھی تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی سوانگ میونسن کے ساتھ ازدواجی زندگی میں تبدیل ہوگئی ہے۔
اعظم کی دوستی تھائی لینڈ کی سوانگ میونسن سے فیس بک پر ہوئی جو بڑھتے بڑھتے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے۔ تھا ئی لینڈ کی سوانگ میونسن اوکاڑہ کے رہائشی اعظم کی محبت میں اوکاڑہ پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ اعظم رکھ لیا ہے اور دونوں نے اپنی دوستی کو شادی میں تبدیل کرلیا ہے۔
دوسری جانب اعظم نے اپنی نوبہاتی دلہن کو پاکستانی شہریت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اعظم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کی بیوی نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اب وہ میری شریک حیات ہیں، فاطمہ کے تھائی لینڈ واپس جانے پر اس کی زندگی کو خطرہ ہے۔
The post تھائی لینڈ کی دوشیزہ اور پاکستانی نوجوان کی فیس بک کی دوستی شادی میں بدل گئی،سوانگ میونسن نے اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ اعظم رکھ لیا appeared first on Urdu News.