اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیراعظم خود سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ تشریف لے جائیں گے اور سعودی ولی عہد کو اپنی گاڑی میں ڈرائیو کرکے کیمپ آفس تک لے جائیں گے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں سے سلامی بھی دی جائے گیتفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پہلی مرتبہ پاکستان آمد پر تاریخی استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم خود سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ تشریف لے جائیں گے اور سعودی ولی عہد کو اپنی گاڑی میں ڈرائیو کرکے کیمپ آفس تک لے جائیں گے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں سے سلامی بھی دی جائے گی ،
انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے ، دوسری جانب سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد سے قبل پاک فوج نے وزیراعظم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ، جبکہ سعودی ولی عہد کی آمد کے باعث فوج نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں موجود 8 عمارتوں کا مکمل کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے ، پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئیگی اور منگل کو پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد دو روزہ دورے پر 16فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔
The post توپوں کی سلامی کا دور گزر گیا ۔۔۔۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو کس طرح ائیر پورٹ پر اترتے ہی سلامی دی جائے گی ؟ خبر آتے ہی پوری دنیا میں دھوم مچ گئی appeared first on Urdu News.