تم گھٹیا اور گرے ہوئے لوگ اس قابل ہی نہیں ہو برطانیہ نے بھارت کےلئے سب سے بڑی سہولت بند کر دی

لندن(آئی این پی) برطانیہ نے منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارت، چین اور روس کے لیے گولڈن ویزا اسکیم کو بند کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت نے منی لانڈرنگ، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں اضافے پر بھارت، روس اور چین کے لیے گولڈن ویزا معطل کر کے اسکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔برطانیہ نے رواں برس گولڈن ویزا اسکیم کا اجرا مالی طور پر مستحکم افراد اور صنعت کاروں کے لیے متعارف کرایا تھا،

جس سے ہزاروں افراد نے برطانیہ میں شہریت حاصل کی اور برطانیہ نے بھی اس اسکیم سے 498 ملین پونڈز کا ریونیو کمایا تھا۔عوامی پذیرائی اور برطانوی حکومت کو ریکارڈ ریونیو ملنے کے باوجود گولڈن ویزا اسکیم کی بندش فیصلہ ویزے کے حامل افراد کے منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث پائے جانے کے بعد کیا گیا۔برطانوی حکومت منی لانڈرنگ میں صفر ٹالرینس کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ گولڈن ویزہ پالیسی کے غلط استعمال کے شواہد ملتے ہی اس اسکیم کو بند کردیا گیا ہے۔واضح رہے گولڈن ویزا اسکیم کے تحت برطانیہ میں رہائش، شہریت اور کاروبار کرنا نہایت آسان ہو گیا تھا۔ یہ اسکیم کاروباری افراد اور دولت مند افراد کے لیے مخصوص تھی جس کے ذریعے عام ویزہ اسکیم کے برعکس نہایت آسانی سے شہریت کا حصول اور کاروباری سہولیات میسر تھیں۔
The post تم گھٹیا اور گرے ہوئے لوگ اس قابل ہی نہیں ہو برطانیہ نے بھارت کےلئے سب سے بڑی سہولت بند کر دی appeared first on Urdu News.