تمام خدشات دور۔۔تنخواہوں کے بارے میں وفاقی حکومت کا ایسا فیصلہ جس نے عوام کو خوش کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تمام خدشات دور۔۔تنخواہوں کے بارے میں وفاقی حکومت کا ایسا فیصلہ جس نے عوام کو خوش کر دیا.. وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے پریس کانفرنس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالے جانے کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔جس کے بعد تنخواہ دار طبقے میں شدید پریشانی پائی جارہی تھی۔ میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق چارلاکھ روپے تک سالانہ آمدن پرکوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔
4 لاکھ سے 8 لاکھ روپے سالانہ آمدن پرایک ہزارروپے ٹیکس ہوگا۔ جبکہ 8لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر2 ہزار روپے ٹیکس ہوگا۔ اسی طرح 12لاکھ روپے سے 24 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر5 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔ 24 لاکھ سے زیادہ اور48 لاکھ روپے سے کم رقم پر10فیصد اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔اسی طرح ایسے افراد جن کی آمدن 48 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ ان کو سالانہ آمدن پر3 لاکھ فکسڈ ٹیکس اوراضافی 15 فیصد دینا ہوگا۔ تاہم اس حوالے سے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی جانب سے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے کی تردید کر دی گئی ہے۔وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں ہوتی نہیں ہیں اور انکی خبریں پھیل جاتی ہیں۔
گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بات کی گئی جبکہ ایسا نہیں ہوا۔اب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی بات کی جا رہی ہے جبکہ تنخواہ دار طبقے پر کسی قسم کا بوجھ ڈالنے کا حکومتی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے پریس کانفرنس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالے جانے کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔جس کے بعد تنخواہ دار طبقے میں شدید پریشانی پائی جارہی تھی۔
The post تمام خدشات دور۔۔تنخواہوں کے بارے میں وفاقی حکومت کا ایسا فیصلہ جس نے عوام کو خوش کر دیا appeared first on Urdu News.