ترک وزیر خارجہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ صدر طیب اردگان کا اہم پیغام لے کر پاکستان پہنچ گئے

ترک وزیر خارجہ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ، وزیر اعظم پاکستان سمیت عسکری قیادت اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان کی نئی قیادت کو ترک صدر رجب طیب اردگاان کا پیغام پہنچائیں گے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔
ترک وزیر خارجہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کی نئی قیادت کو ترک صدر رجب طیب اردگان کا پیغام پہنچائیں گے ۔ ترک وزیر خارجہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں عالمی امور ، دوطرفہ تعاون اوردفاعی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ اعلیٰ میں وفود کے سطح پر مذاکرات بھی ہونگے جن میں تجارت ، باہمی تعلقات اور اقتصادی تعاون پر بھی بات چیت ہوگی ۔
The post ترک وزیر خارجہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ صدر طیب اردگان کا اہم پیغام لے کر پاکستان پہنچ گئے appeared first on Urdu News.