لاہور (نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔ٹویٹر پر جاری پیغام میں عمران خان کا کہناتھا کہ ” صدر رجب طیب اردگان آپ کو انتخابی کامیابی پر مبارک ہو ، امید ہے ان کا نیادور ترکی کی عوام کیلئے استحکام اور خوشحالی لائے گا ۔یاد رہے کہ ترک صدر طیب رجب اردوان نے ترکی کے صدارتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کی جبکہ ان کے مخالف امیدوار صدارتی ریس میں ان سے کہیں پیچھے رہ گئے۔ رجب اردوان نے 52فیصد ووٹوں کے ساتھ واضح برتری حاصل کی۔ اپوزیشن امیدوار محرم انجے 30فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔