تربوز کے بیجوں کے فوائد

آپ نے تربوز کے فوائد اور اس کے صحت پر خوشگوار اثرات کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو اس کے بیجوں کے فوائد کے بارے میں بتائیں گے۔تربوز کے بیج فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ یہ پیٹ کے کیڑوں کے لئے بہت ہی مفیدہیں۔اس کے علاوہ یہ قدرتی انٹی بائیوٹک کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ان بیجوں میں citrulline پائی جاتی ہے جو کہ انٹی آکسیڈینٹ ہے اور خون ے جوکہ پیٹ کے لئے انتہائی مفید ہے۔آئیے آپ کو اسے بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ اجزاء پانی 30تربوز کے بیج بنانے کا طریقہ

کا طریقہ پانی کو کسی ڈونگے میں ڈال کر اس میں 30بیج ڈالیں اور اب اسے چولہے پر رکھ کر 10منٹ تک ابالیں۔اب اس پانی کو ٹھنڈا کرلیں اور اب محلول کو چھان کر فریج میں رکھ دیں۔اگر آپ پیٹ درد کے لئے اسے استعمال کریں گے تو یہ آپ کو بہت فائدہ دے گا۔اگر اس کا ذائقہ پسند نہ آئے تو کسی جوس میں ملا کر پئیں۔اس کے علاوہ تربوزکے بیجوں کے دیگرفوائد درج ذیل ہیں ۔منرلز:۔ اللہ تعالیٰ نے تربوز کے بیجوں میں منرلز بھی بڑی مقدار رکھی ہیں۔ ان میں اہم منرل میگنیشیم ہے۔ تربوز کے بیجوں کے ایک کپ میں تقریباً 5566 ملی گرام میگنیشیم موجود ہوتا ہے جو ہمارے روزانہ کی خوراک کیلئے ضروری ہے۔ تربوز کے بیجوں میں فاسفورس، آئرن، پوٹائشیم، سوڈیم، کاپر، میگنیز اور زنک بھی بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔جوکہ انسانی صحت کے لئے مفیدہیں ۔پروٹین:۔ آپ یہ جان کرحیران رہ جائینگے کہ صرف ایک کپ تربوز کے بیجوں میں تیس اعشاریہ 6 گرام پروٹین موجود ہوتا ہے جو انسانی جسم کی روزانہ کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ تربوز کے بیجوں میں مختلف قسم کے امائنو ایسڈز بھی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جس میں ایک خاس قسم arginine کی ہے۔

اس امائنو ایسڈ کی جسم میں موجودگی دل کی بیماریوں اور بلند فشار خون سے محفوظ رکھتی ہےاورانسان دل کے دورے سے محفوظ رہتاہے ۔ فیٹس:۔ تربوزکے بیجوں میں بلڈ کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے جن اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے وہ بڑی تعداد میں نہ صرف تربوز بلکہ اس کے بیجوں میں بھی موجود ہوتے ہیں۔ تربوز کے بیجوں کے استعمال سے جہاں ہم اپنے جسم کی بنیادی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں تو وہیں بہت سے بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیںاورانسانی جسم میں مدافعت بھی بڑھاتے ہیں ۔وٹامنز:۔ تربوز کے بیجوں میں وٹامن بی کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ امریکن کینسر سوسائٹی کی طبی تحقیق کے مطابق وٹامن بی خوراک کو توانائی میں بدلنے اور انسانی جسم کے افعال کو سرانجام دینے کیلئے بہت ضروری ہے۔ تربوز کے بیجوں میں niacin نامی عنصر ہمارے اعصابی نظام، نظام انہضام اور جلد کی صحت کو برقرار رکھتا ہےاورانسان صحت منداورخوبصورت رہتاہے ۔کی شریانوں کے لئے بہت مفید ہونے کے ساتھ فشار خون کے لئے بہت اچھی ہے۔ان بیجوں سے ایک ایسا نسخہ بھی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.