اٹک ( آئی این پی) تحریک لبیک کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ، تحریک لبیک کے ضلع بھر سے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا گرفتارہونے والوں میں مرکزی رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی اور تحریک لبیک پاکستان کی رجسٹریشن کروانے والے حفیظ اللہ علوی بھی شامل ہے پولیس نے تحریک لبیک پاکستان سے تعلق نہ ہونے کے باوجود مرکزی رہنما اے ٹی آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ تحریک لبیک کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تحصیل پنڈی گھیب میں غریب وال چوک پر تحریک لبیک کے کارکنان کا احتجاج جاری، علامہ خادم رضوی کے آبائی گاؤں سے آنے والے قافلے کو ڈھوک اعوان پر پولیس نے روک رکھا ہے ،پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کے سبب ڈی ایس پی حفیظ احمد اولکھ سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے پولیس فورس کی قیادت ڈی پی او حسن اسدعلوی کر رہے تھے زخمی ڈی ایس پی سمیت تینوں پولیس اہلکاروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پنڈی گھیب میں علامہ خادم حسین رضوی کے آبائی گاؤں نکہ کلاں اور گردونواح میں پولیس کا گھر گھر سرچ آپریشن میں درجنوں کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا پنڈی گھیب میں احتجاج کرنے والوں کی قیادت علامہ خادم حسین رضوی کے بھائی امیر حسین کر رہے ہیں جن کی قیادت میں 100 سے زائد ورکرز نے پنڈی گھیب روڈ کو بلاک کیا پولیس نے ان پر شیلنگ کی تو انہوں نے ان پر پتھراؤ کیا جس سے ڈی ایس پی حفیظ احمد اولکھ سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے اس پر پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا جن میں علامہ خادم حسین رضوی کے بھائی امیر حسین ،حافظ غلام رسول ساکن گلیال ، نور محمد ولد گل محمد ، منظور حسین ولد خان بہادر ، حافظ نیاز ولد نور محمد جبکہ تحصیل جنڈ سے 6 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں قاری محمد رمضان ولد غلام شبیر ، محمد اسحاق ولد زمرد خان سکنائے گلیال ،۔
محرم خان ولد مدد خان ساکن رنگلی ، قاری محمد شفاء ولد شیر جنگ ساکن محلہ اسٹیشن جنڈ ، مولانا عبدالعزیز ولد اللہ داد ، محمد صدیق ولد محمد اشرف سکنائے چھپڑی ، تحصیل اٹک سے گرفتار ہونے والوں میں ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی ، سابق امیدو ار قومی اسمبلی حفیظ اللہ علوی ولد عبدالمجید ساکن پیپلز کالونی ، تحصیل پنڈی گھیب سے گرفتار ہونے والوں میں پیر فقیر معین شہزاد چشتی ، ایم محمد ابو ذر ساکن کھوڑ ، تحصیل فتح جنگ سے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں گدی نشین دربار سائیں حاضر حضور ، حاجی سجاد اور خطیب مسجد فتح جنگ علامہ محمد عرفان قادری ، جبکہ تحصیل حضرو سے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔
جن میں حارث شاہ ولد سخاوت شاہ ، سید جائیداد علی شاہ ولد سجاد علی شاہ سکنائے جتیال ، تحصیل امیر تحریک لبیک پاکستان اٹک عمران صدیق ولد عبدالرحمن ساکن مانسر ، تھانہ صدر اٹک میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں خطیب مسجد الہدیٰ مراقبہ حال شیں باغ ، قاری عظمت اللہ ولد غلام سرور ساکن مندرہ کلاں ڈیرہ اسماعیل خان ، خطیب جامع مسجد نور قلندریہ فقیر آباد ، مولانا عارف ولد رحیم ساکن مانسر ، تھانہ حضرو سے گرفتار ہونے والوں میں مہدی شاہ زمان ولد پہلوان خان ساکن بارہ زئی شامل ہیں ۔
The post تحریک لبیک کے کارکنوں اورسیکورٹی اداروں میں تصادم،مزیدبھاری نفری طلب،پتھراؤ کے سبب ڈی ایس پی سمیت متعدد اہلکار زخمی ہو گئے appeared first on Urdu News.