تحریک انصا ف حکومت نے عوام کو خوش کرنے کا فیصلہ کر لیا، آئندہ بجٹ میں کیا ہونیوالا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے پہلے ہی بجٹ میں عوام کے دل جیتنے کا منصوبہ بنا لیا۔حکومت نے منی بجٹ میں 608 ارب روپے بچت کی منصوبہ بندی کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئے لگ بھگ ایک ماہ ہو چکا ہے۔۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو جہاں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں ان میں سے ایک بڑا چیلنج گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالنا ہے۔اس ضمن میں ایک جانب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خود پر کفایت شعاری نافذ کرتے ہوئے جہاں عوامی پذیرائی کے فیصلے کئیے وہیں عوام کو سخت فیصلوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔حکومت نے معیشت کو سہارا دینے کے لیے منی بجٹ لانے کا منصوبہ تیار کیا تھا جو اب تک حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔منی بجٹ کل کابینہ سےمنظورکےبعد قومی اسمبلی میں پیش کی جائےگی۔ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں حکومت 608 ارب روپے کی بچت کرناچاہتی ہے۔رواں مالی سال میں بجٹ خسارہ 6.6فیصد سےکم کرکے5فیصد مقررکرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
The post تحریک انصا ف حکومت نے عوام کو خوش کرنے کا فیصلہ کر لیا، آئندہ بجٹ میں کیا ہونیوالا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی appeared first on Urdu News.