لاہور(نیوزڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعلان کے مطابق اتوار کو گورنر ہاؤس عوام کے لیے کھلا رہے گا اور فیملیز صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک یہاں کی سیر کر سکیں گی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب کل عوام کے لیے کھلا رہے گا،گورنرہاؤس میں آنے والی فیملیز کے پاس شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہو گا، عوام یہاں کے چڑیا گھر اور جھیل سمیت دیگر مقامات کی سیر کر سکیں گے،آنے والوں کے استقبال کے لیے صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی بھی موجود ہوں گے، گورنر ہاؤس آنے والوں کو الحمرا کی طرف سے داخلے کی اجازت ہو گی۔واضح رہے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اعلان کیا تھا کہ گورنر ہاؤس لاہور کو ہر اتوار صبح دس سے شام پانچ بجے تک کھول دیا جائے گا، سرکاری عمارات قوم کا اثاثہ ہیں، عوام کے اندر رہ کر جو تسکین ملتی ہے وہ بڑی سرکاری عمارات میں رہنے سے نہیں ملتی۔
The post تحریک انصاف کے آتے ہی بڑی تبدیلی ، پاکستان کی ستر سالہ تاریخ بدل دی۔۔لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی appeared first on Urdu News.