تحریک انصاف کی جانب سے دیے گئے دھرنوں کا بھانڈا پھوٹ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)2014ء میں تحریک انصاف کی جانب سے دیے گئے دھرنوں کا بھانڈا پھوٹ گیا، دھرنوں کے پیچھے کیا منصوبہ تھا ؟ اپنی ہی پارٹی کے مرکزی رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا ۔تحریک انصاف اور ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور نے لندن پلان کا اعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 2014 کاآغاز ہوا تھا تو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والی دو سیاسی جماعتیں، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک ملک میں طویل ترین دھرنے کی تاریخ رقم کریں گے گو کہ دھرنے جن وجوہات کی بنا پر شروع ہوئے تھے، وہ آج بھی موجود ہیں۔
14 اگست 2014کے دن تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک وہ قوم کو اس مافیا سے نجات نہین دلا لیں گے تب تک گھرو ں کو واپس نہیں جائیں گے۔ یہ دھرنے 14 اگست سے شروع ہوئے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کمال عزم و ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 دن تک اس دھرنے کو جاری رکھا ۔
اس دوران پارلمینٹ اور پی ٹی وی کی عمارت پر حملے کے ناخوشگوار واقعات بھی سامنے آئے تاہم یہ دھرنا 2014 میں 16 دسمبر کو اس وقت ختم ہو ا جس وقت اے پی ایس کے سانحے نے پوری قوم کو مغموم کردیا اور عمران خان نے بھی اس دھرنے کے خاتمے کا اعلان کیا۔ اس دوران پاکستان تحریک انصاف کو مختلف الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
اسی دوران جاوید ہاشمی ایک مربتہ پھر باغی ہو گئے اور انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس دھرے کو خفیہ ایجنسیو کی جانب سے حمایت حاصل ہے ۔اسی طرح ایک اور مشکوک اصطلاح جو اس کے ساتھ جوڑی جاتی ہے وہ لندن پلان ہے۔اس پلان کے حوالے سے مخالفین کا کہنا ہے کہ طاہر القادری ، چوہدری پرویز الہٰی ،چوہدری شجاعت اور عمران خان ان دھرنوں سے پہلے لندن میں ملے تھے اور وہاں انہوں نے بیٹھ کر اس سارے منصوبے کو حتمی شکل دی جس کے بعد پاکستان میں دھرنے شروع ہوئے ۔
تاہم پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک ہمیشہ ہی اس پلان کی نفی کرتے آئے ۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق آخر 4 سال بعد لندن پلان سے پردہ اٹھ گیا ہے اور عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئےلندن پلان کو تسلیم کر لیا ہے ،انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ لندن میں چوہدری شجاعت،،چوہدری پرویز الہیٰ ، عمران خان اور طاہر القادری میں ملاقات ہوئی اور وہاں سے سب طے کیا گیا جس کے بعد پاکستان میں یہ تحریک چلائی گئی۔
The post تحریک انصاف کی جانب سے دیے گئے دھرنوں کا بھانڈا پھوٹ گیا appeared first on Urdu News.