تحریک انصاف کا عوام کے دلوں پر راج لاکھوں سرکاری ملازمین کی دعائیں قبول ہو گئیں کپتان کےلئے جھولی پھیلا کر دعائیں

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے شاندار اقدام کرتے ہوئے لاکھوں ڈیلی ویجز کو مستقل کرنے کااعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت مختلف اداروں میں 2013ء سے 2015ء تک کے ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ وزیراعظم پیکج کے تحت 2013ء سے 2015ء تک دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے ورثا بھی یہ مراعات حاصل کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے، سول ایوی ایشن اور وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں سمیت مختلف سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔مذکورہ محکموں کے ملازمین نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہا ہے ۔
The post تحریک انصاف کا عوام کے دلوں پر راج لاکھوں سرکاری ملازمین کی دعائیں قبول ہو گئیں کپتان کےلئے جھولی پھیلا کر دعائیں appeared first on Urdu News.