تحریک انصاف نے چوہدری نثارکوبڑاجھٹکادیدیا،ایسااقدام اٹھالیا جس سے سابق سابق وزیرداخلہ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کروانے کیلئے کوششیں شروع کردیں، تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے صوبائی اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی، سابق وزیر داخلہ کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا سیاسی کیرئیر شدید خطرات کا شکار ہو گیا ہے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنی جماعت مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے عام انتخابات میں پارٹی کا ٹکٹ لینے سے انکار کردیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا۔
چوہدری نثار 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں بطور آزاد آمیدوار قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں اترے۔چوہدری نثار کو پہلی مرتبہ اپنے آبائی حلقے چکری کی قومی اسمبلی کی نشست سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ان کے آبائی حلقے چکری کی قومی اسمبلی کی نشست سے تحریک انصاف کے غلام سرور نے شکست سے دوچار کیا۔
تاہم چوہدری نثار اپنے آبائی حلقے کی پنجاب اسمبلی کی نشست سے انتخاب جیتنے میں کامیاب رہے۔ چوہدری نثار نے پی پی 10 راولپنڈی کی نشست پر فتح حاصل کی۔تاہم بعد ازاں چوہدری نثار سیاسی منظر نامے سے مکمل طور پر غائب ہوگئے اور انہوں نے اپنی صوبائی اسمبلی کی نشست کا حلف بھی نہیں اٹھایا۔ چوہدری نثار ان دنوں علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔
تاہم ان کی جانب سے اپنی صوبائی اسمبلی کی نشست سے حلف نہ لینے کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے۔ قراردار تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ مومنہ وحید نے موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری نثار کی جانب سے اپنی نشست کا حلف نہ اٹھانا ایوان کی توہین ہے، لہذا سابق وزیر داخلہ کی اسمبلی رکنیت فوری ختم کی جائے۔
The post تحریک انصاف نے چوہدری نثارکوبڑاجھٹکادیدیا،ایسااقدام اٹھالیا جس سے سابق سابق وزیرداخلہ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی appeared first on Urdu News.