تاجکستان کے قومی سلامتی کے چیئرمین جنرل سیمومین یاتیموف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجا وید باجوہ سے تاجکستان کے قومی سلامتی کے چیئرمین نے ملاقات کی ہے ، جس دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے کرنل جنرل سیمومین یاتیموف کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جس دوران علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردارپر بھی گفتگو اور جنرل یاتیموف کی خطے میں استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی ۔ جنرل یاتیموف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کوسراہا ۔