بے روز گار نوجوانوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری ، تحریک انصاف حکومت نے تقدیر بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔۔انتہائی شاندار منصوبےکاآغاز کر دیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) بیروزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے 30 لاکھ روپے آسان شرائط پرقرضہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنے 2 ہفتوں سے زائد وقت گزر چکا ہے اور اس حوالے سے حکومت اپنے 100روزہ پلان پر عمل درآمد کے لیے انتہائی پرجوش دکھائی دیتی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی 100روزہ پلان کے حوالے سے سرپرائز کا عندیہ دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے بتایا کہپنجاب حکومت وزیر اعظم عمران خان کو 100روزہ پلان کے حوالے سے خوش کن سرپرائز دے گا۔اس حوالے سے پنجاب حکومت کی کابینہ نے پوری دلجمعی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔
تاہم یہاں سب سے بڑی خوشخبری پنجاب کے نوجوانوں کے لیے ہے کیونکہ بیروزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے سوفٹ لون پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کو وزارت صنعت وتجارت کے وزیر میاں اسلم اقبال کی جانب سے دی جانے والی سفارشات میں بتایا گیا ہے کہ قرض دینے کے لیے تین کیٹگریز بنائی گئی ہیں جن میں نوجوانوں کے پاس کاروبار کرنے کا آئیڈیا ہوگا، اسے 30 لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا ، کاروبار کرنے کے لئے نوجوان کو 20فیصد شو کرنا ہوگا۔
جبکہ 80 فیصد قرض حکومت دے گی، ایک سال تک حکومت قرض کی قسط نہیں لے گی۔ دوسری کیٹگری میں ان افراد کو رکھا گیا ہے جو پہلے سے کاروبار کررہے ہیں لیکن سرمایہ نہ ہونے کے باعث کاروبار کو وسعت نہیں دے پائے، تیسری کیٹگری میں مڈل سے کم تعلیم یافتہ ایسے افراد کو رکھا گیا ہے کہ جو ہنر مند ہیں لیکن کام کرنے کے لیے پیسے نہیں انہیں تین سے پانچ لاکھ روپے میں کاروبارکروا کر دیا جائے گا تاکہ وہ اپنا گھر بھی چلا سکیں اور چار پانچ افراد کو نوکریاں بھی فراہم کرسکیں۔
The post بے روز گار نوجوانوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری ، تحریک انصاف حکومت نے تقدیر بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔۔انتہائی شاندار منصوبےکاآغاز کر دیا گیا appeared first on Urdu News.