بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان کے لئے روانہ ، میت کل صبح 8 بجے لاہور پہنچے گی ، شہباز شریف ، حسن اور حسین نواز کی بیگمات بھی ہمراہ

بیگم کلثوم نواز کی میت کو پاکستان کے لئے روانہ کردیا گیا ہے ، طیارہ کل 8 بجے لاہور ائر پورٹ پر لینڈ کرے گا ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کو پاکستانی وقت کے مطابق سوا دس بجے بیگم کلثوم نواز کی میت لے کر پاکستان کیلئے روانہ ہونا تھا کہ پرواز سوا گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ۔ شہبازشریف اور نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی فیملی بھی بیگم کلثوم نواز کی میت کے ساتھ ہیں ۔ حمزہ شہباز شریف اپنے کزنز کے ہمراہ بیگم کلثوم نواز کی میت کو لینے لاہور ائر پورٹ پر جائیں گے ۔
The post بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان کے لئے روانہ ، میت کل صبح 8 بجے لاہور پہنچے گی ، شہباز شریف ، حسن اور حسین نواز کی بیگمات بھی ہمراہ appeared first on Urdu News.