کراچی (اُردو نیوز) بین لاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالر کی کمی ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 50 روپے سستا ہو گیا۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیرکو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1294 ڈالر سے گھٹ کر1288 ڈالر ہو گئی ۔
آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ قیمت میں 50 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں 44 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی 68700 روپے سے گھٹ کر 68650.00 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 58900 روپے سے گھٹ کر 58856 روپے ہوگئی۔پیرکوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا، جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت 870.00 روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 745.88 روپے پر مستحکم رہی۔
The post بین لاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی appeared first on Urdu News.