بین الاقوامی پولیس کی تنظیم انٹرپول کے صدر چین میں لاپتہ ہو گئے

بین الاقوامی پولیس کی تنظیم انٹرپول کے صدر چین میں لاپتہ ہو گئے ۔ ایک فرانسیسی عدالتی اہلکار کا کہنا ہے کہ انٹرلپول کے صدر مینگہونگوی کی اہلیہ نے ان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وہ رواں برس ستمبر کے آخر میں فرانس کے شہر لیون میں موجود انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر سے چین گئے تھے ، جس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے ۔
مینگ ہونگوی کی اہلیہ کے مطابق ان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ وہ اس وقت کہاں ہیں ۔ 64 برس کے مینگہونگوی نومبر 2016 میں 2020 تک کیلئے انٹرپول کے صدر منتخب ہوئے تھے ۔ وہ اس سے قبل چین کے نارکوٹکس کنٹرول کمیشن کے وائس چیئرمین اور ملکی انسدادِ دہشت گردی کے محکمہ کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں ۔
The post بین الاقوامی پولیس کی تنظیم انٹرپول کے صدر چین میں لاپتہ ہو گئے appeared first on Urdu News.