بنک ڈکیتی

کراچی رواں ماہ ہونے والی بینک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو سرغنہ سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 15 رکنی ڈکیٹ گروہ 2015 سے وارداتیں کررہا تھا۔نجی چینل کے مطابق 2005 سے ملک کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کرنے والے گروہ کا سرغنہ اظہر مقصود اپنے دو ساتھیوں ایاز اور نور اسلم سمیت پولیس کے ہاتھ آگیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ کے مطابق ملزمان نے رواں ماہ گلشن اقبال میں بینک کو لوٹا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے لوٹے گئے 52 لاکھ میں سے چار لاکھ روپے اور چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ملزمان کو کے پی کے پولیس کے تعاون سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا مزید کہان تھا کہ گرفتار ملزمان کا گروہ مختلف شہروں میں لوٹ مار کے علاوہ قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ملزمان کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جا رہی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.