بھاشا ڈیم کی تعمیر کتنے عرصے میں مکمل کر لی جائیگی؟ وزیر خزانہ اسدعمر نے قوم کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک )حکومت نے مالی سال 2018 کا سپلیمنٹری بجٹ پیش کر دیاہے جس میں کئی اشیاءپر ٹیکس عائد کیے گئے ہیں جبکہ کئی چیزوں میں چھوٹ بھی دی گئی ہے ، اسد عمر نے بجٹ تجاویزپیش کرتے ہوئے بھاشا ڈیم کے حوالے سے کہا کہ اسے چھ سالوں میں تعمیر کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق اسد عمر کا کہناتھا کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے 50 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ مالی سال 2018 میں 661 ارب روپے ترقیاتی بجٹ تھا اور رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ 725 ارب روپے کر دیا گیاہے ۔وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ مہنگے فونز ، تمباکو اور 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں پر ڈیوٹی 20 فیصد بڑھانے کی تجاویز ہیں ۔
The post بھاشا ڈیم کی تعمیر کتنے عرصے میں مکمل کر لی جائیگی؟ وزیر خزانہ اسدعمر نے قوم کو خوشخبری سنا دی appeared first on Urdu News.