لاہور (اُردو نیوز) بھارت پہنچنے کے بعد بھارتی پائلٹ ابھینندن کو آج سے ہی نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے، جبکہ وزارت دفاع بھارتی پائلٹ کو پینشن کی مد میں 3 کروڑ روپے ادا کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے حوالے کر دیے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن سے متعلق معروف پاکستانی صحافی اور ٹی وی اینکر مبشر لقمان کی جانب سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبشر لقمان نے تہلکہ خیز ٹوئٹ کیا ہے
مبشر لقمان نے بتایا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو آج سے ہی نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ جبکہ بھارت کی وزارت دفاع بھارتی پائلٹ کو پینشن کی مد میں 3 کروڑ روپے ادا کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
بھارت سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن کو آرمی کےاسپتال منتقل کرد یا گیا ہے جہاں اُس کا تفصیلی ایم آر آئی اور سٹی اسکین کروایا جا رہا ہے۔ ابھینندن سے پاکستان میں گزارے وقت کے حوالےسے پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن کو تاحال اپنے گھر جانے نہیں دیا گیا جبکہ ابھینندن کی اہل خانہ سے صرف 9 منٹ کی ملاقات کروائی گئی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو انٹیلی جنس بیورو لے جایا جائے گا جہاں اس کا میڈیکل اور نفسیاتی معائنہ بھی کیا جائے گا۔ اس معائنے کا مقصد یہ طے کرنا ہے کہ پاکستان میں ابھینندن کو کہیں کوئی جسمانی نقصان تو نہیں ہوا۔یا انہیں کسی طرح کے ڈرگس دیے گئے ہوں اور جسمانی یا ذہنی اذیت دی گئی ہو تو جنیوا کنوینشن کے تحت اس کی تحقیق کرنا ذمہ داری بنتی ہے۔
اس معائنے کے دستاویزات تیار کی جائیں گی اور بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دی جائیں گی۔ اس حوالے سے کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست رہنے کے بعد اب بھارت جا کر ابھینندن کا حاضر سروس رہنا بظاہر مشکل نظر آ رہا ہے۔ عین ممکن ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو جبری ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا جائے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاک فوج کی زیر حراست جس پائلٹ کو بھارتی میڈیا نے ہیرو بنا کر پیش کیا اس کی بھارت حوالگی کے بعد ہی اسے زیرو کر دیا گیا تھا۔
ابھینندن کو جب گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تو وہاں موجود بھارتی سپاہیوں نے اپنی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک کرنا گوارا نہیں کیا تھا۔ اور اب ابھینندن کو بھارت پہنچے اتنا وقت گزرنے کے باوجود انہیں تاحال گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
The post بھارت پہنچنے کے بعد پائلٹ ابھینندن کا ذلت آمیز انجام appeared first on Urdu News.