اترپردیش (نیوزڈیسک) : بھارتی ریاست اترپردیش میں دکان کے اندر دھماکہ ہونے کے نتیجے میں11 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر بدوھی میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دکان کے ساتھ واقع تین گھر بھی زمین بوس ہو گئے۔ ملبے تلے کئی افراد کے دبے
ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔مقامی افراد کے مطابق دکان میں غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان بیچا جا رہا تھا۔دھماکے کے وقت دکان میں کئی لوگ کام بھی کر رہے تھے۔تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے ککر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واقعے سے متعلق پولیس اسٹیشن میں تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی۔
The post بھارت میں زور دار دھماکہ appeared first on Urdu News.