کراچی(ویب ڈیسک) بھارت روسی ساختہ SU-30 جنگی طیاروں کے ذریعے میزائل داغنے کی منصوبہ بندی کرہا ہے۔معروف صحافی صابر شاکر کے مطابق منصوبے کے تحت بھارت انٹرنیشنل ائیرلائن کے روپ میں انٹرنیشنل فضائی روٹ استعمال کرسکتا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا ٹارگٹ ٹرانسپورٹ یا مسافر جہاز ہوسکتے ہیں۔اپنے پیغام میں صابر شاکر کا کہنا ہے کہ بھارت SU-30جنگی طیاروں کے ذریعے براہموس میزائل داغنا چاہتا ہے۔ہندوستان اور روس کے باہمی تعاون سے تیار کردہ براہموس میزائل زمین اور ہوا میں دشمن کے اہداف کو تباہ کرنے کی توانائی رکھتا ہےدوسری جانب بھارتی نیوی نے پاکستان پر کسی بھی وقت حملے کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی بحریہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ نیوی کے جہاز کسی بھی وقت کسی بھی جگہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔دوسری جانب بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجی نکیال سیکٹر پر شہری آبادی پر فارنگ کر رہے تھے۔بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔
The post بھارت روسی ساختہ طیاروں سے اب کونسامیزائل داغناچاہتاہے پاکستانی فضائی حدود میں گھسنے کیلئے اب کونسا خفیہ طریقہ اپنائے گا۔۔۔؟ معروف صحافی کا انکشاف۔۔۔ appeared first on Urdu News.