بھارت ، 2019 سے پہلے پہلے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی ، انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کا دعویٰ

بھارت میں ایودھیا کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کے لئے تراشیدہ پتھروں کا 65 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ، 2019 سے پہلے رام مندر کی تعمیر کی جائے گی ، عدالتی فیصلے کے بعد رام مندر کی تکمیل تیزی سے کی جائے گی ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اجودھیا میں رام مندرکی تعمیر کے لئے پتھروں کو تراشنے کا کام تیزی سے نظر آنے لگا ہے ۔ اجودھیا کے رام جنم بھومی ٹرسٹ ورکشاپ میں چھینی اور ہتھوڑے کی آواز ایک بار پھر تیز ہو گئی ۔ پہلے سے تراشے گئے پتھروں پر جمی کائی کو ہٹانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ۔
سنت ، سادھو 2019 سے پہلے رام مندر تعمیرکرنیکی بات کہہ رہے ہیں اسلئے وشو ہندو پریشد نے بھی تیاری میں تیزی کر دی ۔ مندر کی تعمیر کے لئے تراشے جا رہے پتھروں کا 65 فیصد کام پورا ہوچکا ہے اور ابتدائی طورپر مندر کے لئے جتنے پتھروں کی ضرورت تھی وہ کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے ۔ وشو ہندو پریشد اودھ علاقہ کے ترجمان شرد شرما نے کہا کہ رام مندر کے لئے ایک لاکھ 75 ہزار پتھروں کی ضرورت ہے ۔ اس وقت ایک لاکھ 10 ہزارپتھر تراشنے کا کام پورا ہو چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا 65 فیصد نقاشی کا کام پورا ہو چکا ہے ۔ کورٹ کا اگر فیصلہ آتا ہے تو کام اور تیزرفتاری سے مکمل کیا جا سکتا ہے ۔
The post بھارت ، 2019 سے پہلے پہلے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی ، انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کا دعویٰ appeared first on Urdu News.