بھارتی کانگریس پر قیامت ٹوٹ پڑی راہول کی زبان کاٹ دی گئی، ہسپتال میں حالت تشویشناک ،پورے ملک میں ہنگامے

رائے پور(آئی این پی)بھارت کے علاقے چھتیس گڑھ کے ضلع بھلائی میں انتخابی مہم ختم کرکے لوٹتے ہوئے یوتھ کانگریس کے رہنما کے ہونٹ اور زبان کاٹنے کا واقعہ سامنے آیا۔ یہاںان دنوں اسمبلی انتخابات کے پیش نظرمختلف جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوتھ کانگریس کے رہنما راہول دانی سجا ریاستی اسمبلی نشست پر امیدوار ہیں۔
وہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ دریائے وشوناتھ کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کرکے زخمی کرکے ہونٹ اور زبان کاٹ کر فرار ہوگئے۔راہگیروں اور علاقہ کے لوگوں نے بیہوشی کی حالت میں پڑے راہول کو اسپتال پہنچایاجہاں 5دن بعد انہیں ہوش آیا۔ضلع درگ کے ایس پی ڈاکٹر سنجیو شکلا نے کہا کہ راہول ہوش میں آنے کے بعد بولنے سے قاصر ہیں ۔ انہوں نے زبان کاٹنے کے واقعہ کو سیاسی کشمکش کا نتیجہ قراردیا۔
The post بھارتی کانگریس پر قیامت ٹوٹ پڑی راہول کی زبان کاٹ دی گئی، ہسپتال میں حالت تشویشناک ،پورے ملک میں ہنگامے appeared first on Urdu News.