بھارتی وزیراعظم کو قتل کرنے کی دھمکی کا ای میل پولیس کمشنر کو موصول ہوا ہے جس میں قتل کرنے کی تاریخ بھی درج کی گئی ہے ، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پولیس کمشنر کو یہ ای میل آسام کی کسی جیل سے بھیجا گیا ہے ، جس میں اگلے سال مسٹر مودی کو جان سے مارنے والے نے ای میل میں ایک خاص تاریخ بھی لکھی گئی ہے ۔
اس ای میل کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کرتے ہوئے سیکیورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ، اہم بات یہ ہے کہ اسی سال جون میں پونے پولیس نے دعوی کیا تھا کہ مشتبہ ماؤ نوازوں سے ایک خط ملا تھا جس میں مسٹر مودی کا سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی طرح قتل کرنے کی سازش سامنے آئی تھی ۔
The post بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کی دھمکی مل گئی appeared first on Urdu News.