اسلام آباد (اُردو نیوز) بھارتی میڈیا نے مسعود اظہر کے انتقال کی خبر چلا دی، مسعود اظہر کے اہل خانہ نے خبر کی تردید کر دی، زندہ اور خیر و عافیت سے ہونے کی تصدیق بھی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جھوٹی خبریں چلانے والے بھارتی میڈیا نے ایک اور جھوٹی خبر نشر کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی انتقال کی خبر چلائی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مسعود اظہر انتقال کر گئے ہیں۔ تاہم مسعود اظہر کے اہل خانہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے چلائی جانے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ جیش محمد کے سربراہ کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا پر چلائی جانے والی خبریں جھوٹی ہیں۔
مسعود اظہر ناصرف زندہ ہیں، بلکہ خیر و عافیت سے ہیں مکمل تندرست ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے اتوار کی صبح سے مسعود اظہر کے انتقال کی جھوٹی خبر چلائی جا رہی ہے۔ تاہم اب اس خبر کی تردید کر دی گئی ہے۔
The post بھارتی میڈیا نے مسعود اظہر کے انتقال کی خبر چلا دی appeared first on Urdu News.