آزاد کشمیر (نیوزڈیسک) بھارتی مورچوں کے سامنے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔ قومی اخبار کے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کو منہ توڑجواب دینے پر مختلف شہروں میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔راولپنڈی میں ریلوے پریم یونین کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارتی دراندازی کے خلاف ریلوے
اسٹیشن پر بڑی ریلی نکالی گئی۔ شرکاء میں پاک فوج زندہ باد کے نعروں کے ساتھ اسٹیشن کے اطراف چکر لگایا گیا جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا بھی جلایا گیا۔اس موقع پر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔بھارت کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ بھارت نے دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر،صاحبزادہ اشفاق ظفر،جاوید ایوب کی قیادت میں محمد اشفاق ظفر کی جانب سے ضلعی ہیڈکوارٹر ہٹیاں بالا سے سول لائن آف کنٹرول تک پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور دفاعِ پاکستان ریلی نکالی گئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے چکھوٹی بازار میں بھارتی مورچوں کے سامنے پاک فوج زندہ باد اور بھارت مخالف نعرے بازی کی۔ ہٹیاں، بالا چناری اور لائن آف کنٹرول چکھوٹی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے کھڑا ہے۔بزدل دشمن ریاست کے دونوں اطراف ظلم کی نئی داستانیں رقم کر رہا ہے۔مقبوضہ
کشمیر کے عوام کو بیلٹ گنوں اور آزاد کشمیر کے عوام کو گولہ باری کرکے شہید کیا جارہا ہے۔بھارت کی جانب سے حالیہ کشیدگی میں پاک فوج نے بھرپور جواب دے کر بھارتی بندوقوں کو خاموش کروایا جس پر ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کشمیر کے حوالے سے اپنی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروائے اور بھارتی جارحیت کے باعث جنوبی ایشیا کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑا ہوا ہے۔
The post بھارتی مورچوں کے سامنے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگ گئے appeared first on Urdu News.