نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فوج پر ایک اور حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں ایک فوجی کی ہلاکت جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی خبریں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتی واڑا کے علاقے ارون پور میں ریزو فورس کی 231 ویں بٹالین اور ریاستی پولیس کا یونٹ گشت کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے ساتھ ہی ماؤ باغیوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ واقعہ شام ساڑھے 4 بجے پیش آیا جس میں ایک جوان ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جنہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور منتقل کردیا گیا ہے۔
The post بھارتی فوج پر ایک اور بم حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات appeared first on Urdu News.