نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کو جارحانہ عزائم پر جہاں پاکستان کی جانب سے منہ کی کھانا پڑی ہے وہیں پر اندرون خانہ حالات کچھ ایسے ہوئے کہ مودی سرکار کی ہارچال الٹی پڑتی رہی ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے گرائے جانے والے ہیلی کاپٹر کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو پاکستانی سمجھ کر خود بھارتی فوج نے نشانہ بنایا تھا۔ جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر تو تباہ ہو ہی گیا اس میں سوا ر بھارتی فضائیہ کے چھ افسران بھی جہنم واصل ہو گئے۔
جنگی جنون میں جلدبازی کرتے ہوئے الیکشن مہم میں ملکی دفاعی اداروں کو جھونک دینے کی مودی سرکار کی کوششیں خود بھارت کےلئے نقصا ن دہ ثابت ہوئیں۔ 27فروری كکو بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کو مگ 21طیارے نے یہ سمجھ کر نشانہ بنا ڈالا کہ یہ پاکستان کا جنگی ہیلی کاپٹر تھا۔ ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن پر تھا جب اسے اپنی ہی فضائیہ کے مگ 21 جنگی طیارے نے مار گرایا تھا۔ اسی واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ کے چیف آف ویسٹرن کمانڈ کو فوری عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 27 فروری کے روز ہی پاکستان نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔
The post بھارتی فوج نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو پاکستانی سمجھ کر مار گرایا فضائیہ کے کئی افسران ڈائریکٹ جہنم میں پہنچ گئے appeared first on Urdu News.