راولپنڈی(ویب ڈیسک) بھارت نے آج صبح پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی جسے پاک فوج کی جوابی کارروائی نے ناکام بنا دیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے طیارے بد حواس ہو کر واپس لوٹ گئے۔ بھارتی در اندازی پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں داخل ہونے کی کوشش کر کے بھارتی فضائیہ کے طیارے نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی۔علی الصبح ابتدائی ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی، جس پر پاک فضائیہ فوری طور پر حرکت میں آئی جبکہ بھارتی طیارے واپس چلے گئے۔معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے گھسنے کی کوشش کی جس پر پاک فضائیہ نے فوری اور بروقت کارروائی کی۔
جس کے باعث بھارتی طیارے نے عجلت میں فرار ہوتے ہوئے بالاکوٹ کے قریب ایک ہتھیار پھینکا تاہم خوش قسمتی سے اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے اس پیغام سے سوشل میڈیا پر یہ کنفیوژن پیدا ہو گئی ۔ خدشہ ظاہر کیا جار ہا تھا کہ شاید یہ ضلع مانسہرہ کا بالاکوٹ علاقہ ہے لیکن در حقیقت ایسا کچھ نہیں ہے۔بھارتی طیارے نے جس بالاکوٹ میں ایمونیشن پھینکا وہ دراصل لائن آف کنٹرول پر مظفر آباد سیکٹر سے تقریباً تین سے چار میل دور کا علاقہ ہے۔ جس کے بعد ٹویٹر صارفین کی کنفیوژن دور ہوئی۔ ٹویٹر پر اس حوالے سے نقشے بھی جاری کیے گئے جس میں لوگوں کو سمجھایا گیا کہ بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں زیادہ اندر تک داخل نہیں ہو سکے۔
The post بھارتی فضائیہ نے اپنی ہی عوام کو کنفیوژن ڈال دیا appeared first on Urdu News.