بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں ایک اور بھارتی شہری نے جگہ بنالی ہے اور اہم عہدے پر فائز ہوگئیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گیتا گوپی ناتھ نامی 46 سالہ بھارتی خاتون بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی چیف اکانومنسٹ مقرر کی گئیں ۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر گیتا گوپی ناتھ آئی ایم ایف میں مورس اوبسفیلڈ کی جگہ لیں گی ، راگھو رام راجن کے بعد گیتا آئی ایم ایف میں یہ عہدہ حاصل کرنے والی دوسری بھارتی شہری ہیں ۔ ان کے حوالے سے آئی ایم ایف سربراہ کا کہنا ہے کہ گیتا دنیا کی مایہ ناز ماہر اقتصادیات اور وسیع تجربے کی حامل خاتون ہیں ۔

The post بھارتی خاتون کو آئی ایم ایف میں اہم ترین عہدے پر تعینات کر دیا گیا appeared first on Urdu News.