بڑے میاں صاب شہباز شریف سے ملاقات کے لئے نیب آفس پہنچ گئے ، ایک گھنٹہ پندرہ منٹ کی ملاقات

نیب کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں گرفتاری کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے لئے ان کے بڑے بھائی نواز شریف نیب آفس پہنچے اور دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ان کے بڑے بھائی نواز شریف نے ملاقات کی اس موقع پر حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بھی موجود تھے ۔ نیب ترجمان کے مطابق نوازشریف کی شہبازشریف سے ملاقات ایک گھنٹہ پندرہ منٹ جاری ہے ، ملاقات رات آٹھ بجے شروع ہوئی جس کا اختتام نو بج کر پندرہ منٹ پر ہوا ۔
خیال رہے گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی ان کے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی تھی جس کی درخواست نواز شریف نے دی تھی ۔ واضح رہے کہ نیب آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم ، صاف پانی کیس ، اور اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کر رہا ہے ، جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر نامزد ہیں ، آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں ۔
The post بڑے میاں صاب شہباز شریف سے ملاقات کے لئے نیب آفس پہنچ گئے ، ایک گھنٹہ پندرہ منٹ کی ملاقات appeared first on Urdu News.