بڑے بڑے وزراء کی شامت آگئی وزیراعظم کے ہنگامی فیصلے نے ہلچل مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا تمام وفاقی وزراء سے کارکردگی رپورٹ لینے کا فیصلہ، 10دسمبر کو کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، کارکردگی کی بنیاد پر وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزراء سے کارکردگی رپورٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی پر 10دسمبر کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا، اجلاس پیر کی صبح 10بجے سے شام تک جاری رہے گا، تمام کابینہ ارکان کو اجلاس میں شرکت اور حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل بھی کریں گے، واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے دو وزراء اپنے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات کی بنیاد پر پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں، بابر اعوان کے خلاف نیب ریفرنس دائر ہونے اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں اثرانداز ہونے کے الزام کے باعث وفاقی حکومت کے پہلے سو روز کے دوران ہی اپنے عہدوں سے ہاتھ دھوناپڑے تھے، ان دونوں مستعفی ہونیوالے وزراء کی جگہ بھی نئے وزراء کو قلمدان سونپے جانے کا امکان ہی۔
The post بڑے بڑے وزراء کی شامت آگئی وزیراعظم کے ہنگامی فیصلے نے ہلچل مچا دی appeared first on Urdu News.