اسلام آباد (ویب ڈیسک) مستعدپاک بحریہ نےدشمن کی ایک اورچال ناکام بنادی، پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کاسراغ لگاکر داخل ہونے سے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو سمندری محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا ہے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے بھارتی آبدوزکاسراغ لگاکرپاکستان کےپانیوں میں داخل ہونےسےروک دیاگیا ہے، پاک بحریہ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کےساتھ ہردم چوکنا ہے۔پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہرکوشش کو ناکام بنایا، ترجمان بحریہ کا کہنا ہے کہ امن قائم رکھنےکی حکومتی پالیسی،بھارتی آبدوزکونشانہ نہیں بنایاگیا، بھارتی آبدوزکونشانہ نہ بنانا پاکستان کی امن پسندی کاغمازہے، واقعےسےسبق حاصل کرکےبھارت کوامن کی جانب راغب ہوناچاہیے۔
ترجمان نے مزید کہا یہ اہم کارنامہ پاکستان نیوی کی اعلیٰ صلاحیتوں کامنہ بولتاثبوت ہے، پاکستان کی بحری سرحدوں کےدفاع کیلئےپاک بحریہ ہرلمحہ مستعدوتیارہے، کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینےکی بھرپورصلاحیت رکھتےہیں۔پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی فوٹیج بھی جاری کردیں ہیں ، کموڈور(ر)عبیداللہ نے کہا پاک بحریہ ایک بٹن سےبھارتی آبدوزکوسمندرکی تہہ میں دفناسکتی تھی لیکن پاک بحریہ نے پاکستان کی امن کی پالیسی کےوژن کوآگےبڑھایا۔کموڈور(ر)عبیداللہ کا کہنا تھا کہ دشمن کی آبدوزہماری سرزمین کی جانب بڑھ رہی تھی، وزیراعظم عمران خان کااعلان ہےجنگ کی پالیسی ہےنہ جنگ چاہتےہیں، پاک بحریہ نےدشمن کی آبدوزکوروکا بلکہ واپس جانےپرمجبورکیا۔
انھوں نے مزید کہا پاک بحریہ بالکل مستعد ہےاورپوری طرح تیارہے، جس آبدوزکوپکڑاگیایہ جدیدترین ہےپھربھی ہم سےنہ چھپ سکی، بھارتی آبدوزایک سال پرانی ہے، نومبر2017میں تیارکی گئی ہے۔کموڈور(ر)عبیداللہ کا کہنا تھا بھارتی جدیدآبدوزبھی خودکوہماری بحریہ سےچھپانےمیں ناکام رہی، پاک بحریہ کےسامنےبھارت کی جدیدآبدوزبھی بےبس رہی۔خیال رہے نومبر 2016کےبعدیہ دوسراموقع ہےجب پاک بحریہ نےبھارتی آبدوزکاسراغ لگایا ہے۔واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔اس سے قبل 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ، تاہم پاک فضائیہ کی بروقت ایکشن پر بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے۔
The post بڑے بڑے دعوے کرنیوالی بھارتی بحریہ کسی کو منہ دکھانے لائق نہ رہی بھارت کوسمندری محاذ پربھی ناکامی کاسامنا،پاک بحریہ نے کیا کارنامہ سرانجام دیدیا،جان کرآپ کوبھی اپنی فوج پرفخرہوگا appeared first on Urdu News.