اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت سے ایک اور سرکاری افسر لاپتہ ہوگئے، سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایازخان گزشتہ روز تھانہ آبپارہ کی حدود سے لاپتہ ہوئے۔دنیا نیوز کے مطابق لاپتہ ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان خان پورڈیم پر تعینات تھے، سی ڈی اے کے افسر ایازخان کی بیٹی کی کل شادی ہے۔
اہلیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا جمعرات کی شام ساڑھے 4 بجے میرے خاوند دفتر سے نکلے، خاوند نے جی 13 میں واقع اپنے گھر آنا تھا، رات کو گھر فون کیا کہ دیر سے آئیں گے، ایازخان کا فون مسلسل بند ہے۔میلوڈی مارکیٹ کے گرد نصب سیف سٹی کے کیمرے بھی خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

“I am with my family in DI Khan and am safe and sound…I had lost my mobile,” CDA deputy director said in a video message https://t.co/OaAVuJYoHY
— Geo English (@geonews_english) November 16, 2018

پولیس کے مطابق ایاز خان گزشتہ روز میلوڈی میں سی ڈی اے دفتر گیا تھا، رات کو گھر فون کیا کہ دیر سے آئیں گے، اس کے بعد غائب ہوگیا، ایاز خان کل سے لاپتہ ہیں آخری بار اپنی اہلیہ سے بات ہوئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے گھر سے پولیس کو درخواست موصول ہوگئی ہے، پولیس حکام نے گمشدگی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔
The post بڑی بریکنگ نیوز آگئی۔۔۔۔مقتول ایس پی طاہرخان داوڑ کے بعد اسلام آباد سے ایک اور اعلیٰ سرکاری افسر لاپتہ، انتہائی تشویشناک خبرآگئی appeared first on Urdu News.